پیرس؛ قائداعظم کے نواسے کی پوتی ایلا واڈیا فیشن کی عالمی تقریب میں جلوہ گر

فیشن کے اس سالانہ پروگرام میں حقیقی شہزادیاں، ہائی سوسائٹی کے ورثا اور عالمی فیشن آئیکونز حصہ لیتی ہیں

ایلا واڈیا نے پیرس کے مشہور زمانہ فیشن پروگرام میں حصہ لیا

پیرس میں منعقد ہونے والے فیشن کی دنیا کے معروف Le Bal Debutante میں قائد اعظم محمد علی جناح کے خاندان سے تعلق رکھنے والی ایلا واڈیا نے بھی حصہ لیا۔

پیرس کے تاریخی محل میں ہونے والی یہ سالانہ تقریب دنیا کی صرف 20 منتخب نوجوان خواتین کے لیے ہوتی ہے۔ جس سے اس کی اہمیت کا اندازہ لگایا جا سکتا ہے۔

یوں تو ہر بار کی طرح اس سال بھی شرکا میں حقیقی شہزادیاں، ہائی سوسائٹی کے ورثا اور عالمی فیشن آئیکونز شامل تھیں مگر سب سے زیادہ چرچا ایلا واڈیا کا رہا۔

Load Next Story