ملک میں کاروں کی درآمدات میں 30.78 فیصد اضافہ

جولائی تا اکتوبر درآمدات کی مالیت 113 ملین ڈالر تک پہنچ گئی، گزشتہ مالی سال اسی عرصے میں یہ مالیت 86.4 ملین ڈالر تھی

—فائل فوٹو

اسلام آباد:

رواں مالی سال 2025-26ء کے پہلے 4 ماہ کے دوران ملک میں کاروں کی درآمدات میں 30.78 فیصد اضافہ ہوا ہے۔

اس حوالے سے پاکستان بیورو آف شماریات (پی بی ایس) کے جاری کردہ اعدادو شمار کے مطابق رواں مالی سال جولائی تا اکتوبر 2025 کے دوران درآمدات کی مالیت 113 ملین ڈالر تک پہنچ گئی جبکہ گزشتہ مالی سال کے اسی عرصہ میں جولائی تا اکتوبر 2024 کے دوران کاروں کی درآمدی مالیت 86.4 ملین ڈالر رہی تھی۔

اس طرح گزشتہ مالی سال کے مقابلے میں رواں مالی سال کے ابتدائی چارمہینوں کے دوران کاروں کی ملکی درآمدات میں 26.6 ملین ڈالر یعنی 30.78 فیصد کی بڑھوتری ریکارڈ کی گئی۔

Load Next Story