الیکشن کمیشن کا بیرسٹر گوہر کو چیئرمین پی ٹی آئی تسلیم کرنے سے انکار
الیکشن کمیشن نے بیرسٹر گوہر کے خط کا جواب دے دیا
ہمارے چیئرمین عمران احمد خان نیازی ہیں آج بھی ہیں اور کل بھی رہیں گے، چیئرمین پی ٹی آئی
اسلام آباد:
الیکشن کمیشن نے بیرسٹر گوہر کو چیئرمین تحریک انصاف تسلیم کرنے سے انکار کر دیا۔
الیکشن کمیشن نے بیرسٹر گوہر کے خط کا جواب دے دیا۔
خط کے جواب میں الیکشن کمیشن نے واضح کیا کہ آپ نے 13 نومبر کو درخواست کی کہ آزاد سینیٹرز کی پی ٹی آئی میں شمولیت تسلیم کی جائے۔
پی ٹی آئی انٹرا پارٹی الیکشنز کیس زیر التواء ہے لاہور ہائیکورٹ سے اسٹے آرڈر پی ٹی آئی نے لے رکھا ہے۔
الیکشن کمیشن کے مطابق آپ کو بطور چیئرمین پی ٹی آئی تسلیم نہیں کیا جا سکتا اور آپ کو کوئی قانونی حق بھی حاصل نہیں۔