پشاور: ڈرائیور کی نیند پوری نہ ہونے پر بی آر ٹی بس کو حادثہ، متعدد مسافر زخمی

بس ٹریک سے اتر کر جنگلے سے ٹکرا گئی، ڈرائیور بھی بس سے گر گیا

پشاور:

ڈرائیور کی نیند پوری نہ ہونے کے سبب بی آر ٹی بس ٹریک سے اتر کر جنگلے سے ٹکرا گئی، متعدد مسافر زخمی ہوگئے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق بی آر ٹی بس کو حادثہ پیش آیا ہے جس میں بس کے ٹریک سے اترگئی، حادثے کے سبب بس کے شیشے ٹوٹ گئے، کئی مسافر زخمی ہوگئے۔

https://www.facebook.com/reel/935665679624696

عینی شاہدین کے مطابق بس ٹریک سے اتر کر جنگلے سے ٹکرا گئی، ڈرائیور بھی بس سے گر گیا۔ پولیس کے مطابق حادثے میں چند مسافر معمولی زخمی ہوئے، امدادی سرگرمیاں کرلی گئیں خطرے کی کوئی بات نہیں۔

حادثے کے بعد روٹ کلیئرنس کے لیے مشنیری طلب کی گئی، ڈرائیور کو طبی معائنے کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا۔

اطلاعات سامنے آئی ہیں کہ ڈرائیور کی نیند پوری نہ ہونے اور اچانک طبعیت خراب ہونے سے حادثہ پیش آیا۔

یہ حادثہ یونیورسٹی آف پشاور اور اسلامیہ کالج اسٹیشن کے درمیان پیش آیا، فوری طور پر ریسکیو اور طبی امدادی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور ڈرائیور کو طبی سہولیات فراہم کی گئیں۔

بی آر ٹی انتظامیہ مسافروں کی حفاظت کو اپنی اولین ترجیح قرار دیتا ہے اور اس نوعیت کے واقعات سے بچاؤ کے لیے تمام حفاظتی اقدامات پر مسلسل نظر رکھی جاتی ہے۔

Load Next Story