سندھ ہائیکورٹ نے موسمِ سرما کی تعطیلات کا شیڈول جاری کردیا

عدالت کے تمام بینچز اور سرکٹ کورٹس میں 26 دسمبر سے 9 جنوری تک تعطیلات ہونگی

کراچی:

سندھ ہائیکورٹ نے موسمِ سرما کی تعطیلات کا شیڈول جاری کردیا، جس کے مطابق عدالت کے تمام بینچز اور سرکٹ کورٹس میں 26 دسمبر سے 9 جنوری تک تعطیلات ہونگی۔

 سندھ ہائیکورٹ کے جاری کردہ نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ موسمِ سرما کی تعطیلات کے دوران اہم اور فوری نوعیت کے مقدمات کی سماعت معمول کے مطابق جاری رہے گی۔

نوٹیفکیشن کے مطابق تعطیلات کے دوران عدالتی اوقات پیر تا جمعرات صبح 9:30 بجے سے دوپہر 1 بجے تک ہوں گے جبکہ جمعے کے روز عدالتی اوقات صبح 9 بجے سے 12 بجے تک مقرر کیئے گئے ہیں۔

نوٹیفکیشن میں مزید بتایا گیا ہے کہ عدالتی عملہ 26 دسمبر سے 3 جنوری کے دوران 4 دن کی چھٹی لے سکتا ہے، تاہم عملے کی چھٹی ان کے کام کی تکمیل سے مشروط ہوگی۔

Load Next Story