بگ بیش، شاہین شاہ آفریدی اور بابراعظم آسٹریلیا پہنچ گئے
پاکستان کے اسٹار کرکٹرز بابر اعظم اور شاہین شاہ آفریدی بگ بیش لیگ کے 15 ویں ایڈیشن میں شرکت کے لیے آسٹریلیا پہنچ گئے ہیں.
لیگ کا آغاز 14 دسمبر سے ہوگا، بابر اعظم سڈنی سکسرز کی نمائندگی جبکہ شاہین شاہ آفریدی برسبین ہیٹ کی جانب سے کھیلیں گے.
دونوں فرنچائزز نے سوشل میڈیا پر اپنے اپنے کھلاڑیوں کی آمد کی تصدیق کی ہے، شاہین شاہ آفریدی جو بی بی ایل 15 کے نمبر ون ڈرافٹ پک تھے، سب سے پہلے برسبین پہنچے.
برسبین ہیٹ نے ایکس پر شاہین کی تصاویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ نمبر ون ڈرافٹ پک برسبین پہنچ گئے ہیں.
The number one draft pick has landed. Welcome to Brisbane, @iShaheenAfridi 🦅 #BBL15 | @BrisbaneAirport pic.twitter.com/gr9qQdtrY3
— Brisbane Heat (@HeatBBL) December 8, 2025
دوسری جانب سڈنی سکسرز نے بابر اعظم کی آمد کی 14 سیکنڈ کی ویڈیو جاری کی جس میں وہ ڈریسنگ روم میں داخل ہوتے دکھائی دیتے ہیں.
— Sydney Sixers (@SixersBBL) December 9, 2025
ویڈیو کے ساتھ صرف یہ الفاظ لکھے گئے،وہ پہنچ گئے ہیں۔ بی بی ایل 15 کا انعقاد 14 دسمبر سے 25 جنوری تک ہوگا، لیگ کے دوران مجموعی طور پر 44 میچز کھیلے جائیں گے ۔