کراچی، کیماڑی گیٹ نمبر 15 کے قریب حادثے میں زخمی شخص دورانِ علاج دم توڑ گیا

ریسکیو نے لاش کو قانونی ضروریات کے بعد چھیپا سردخانے منتقل کر دیا ہے

کراچی:

شہر قائد کے علاقے کیماڑی گیٹ نمبر 15 کے قریب 28 نومبر کو پیش آنے والے ٹریفک حادثے میں شدید زخمی ہونے والا شخص دورانِ علاج جناح اسپتال میں جاں بحق ہوگیا۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق متوفی کچھ روز سے اسپتال میں زیرِ علاج تھا، تاہم زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا۔

جاں بحق ہونے والے شخص کی شناخت تاحال نہیں ہوسکی۔ ریسکیو نے لاش کو قانونی ضروریات کے بعد چھیپا سردخانے منتقل کر دیا ہے۔

Load Next Story