بھارتی رکن تیندوے کی کھال پہن کر اسمبلی پہنچ گئے؛ انوکھے احتجاج کی ویڈیو وائرل

مہاراشٹرا میں تیندوؤں کے شہریوں پر حملے کے واقعات میں اضافہ ہوا ہے

بھارتی ریاست مہاراشٹرا میں رکن اسمبلی کا تیندوے کی کھال پہن کر احتجاج

مہاراشٹر کی ریاستی اسمبلی میں ایک رکن کے احتجاج کا منفرد اور دلچسپ طریقہ اس وقت دنیا بھر میں وائرل ہو رہا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ریاستی اسمبلی کے رکن شرد سونوانے کے تیندوے کی کھال سے مشابہ لباس پہن کر اجلاس میں شرکت نے ہنگامہ کھڑا کردیا۔

حکمراں جماعت کے ارکان نے اس حرکت کو اسمبلی کی توہین سے تعبیر کیا اور رکن اسمبلی کی معطلی کا بھی مطالبہ کردیا۔

تاہم اپوزشین جماعتوں نے شرد سونوانے کا دفاع کرتے ہوئے اس انوکھے احتجاج کو وقت کی ضرورت قرار دیا۔ شاید اس طرح حکومت کے کان پر جُوں رینگ جائے۔

Load Next Story