متحدہ عرب امارات نے سرکاری چھٹیوں کی فہرست میں ایک نئے دن کا اضافہ کردیا

متحدہ عرب امارات میں نجی شعبے کو بھی ایک نئی چھٹی مل گئی

متحدہ عرب امارات میں سال نو پر نجی شعبوں میں چھٹی کا علان

متحدہ عرب امارات کی وزارتِ افرادی قوت نے اعلان کیا ہے کہ ایک اور چھٹی کو سال بھر دی جانے والی قومی تعطیلات میں سے ایک کا درجہ دیدیا۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق متحدہ عرب امارات کی وزارتِ انسانی وسائل کے بیان میں کہا گیا ہے کہ سال نو پر چھٹی کو قومی تعطیلات میں شمار کرلیا گیا ہے۔

بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ جس کے بعد متحدہ عرب امارات میں اب نجی شعبوں میں بھی نئے سال 2026 بروز جمعرات کی چھٹی ہوگی۔

سال نو پر نجی شعبے کو بھی تعطیل دینے کا مقصد سیاحت اور ہوٹلنگ کے شعبے کو فروغ دینا ہے۔ ملازمین ایک دن اپنے اہل خانہ کے ہمراہ لطف و اندوز ہوسکیں گے۔

یکم جنوری 2026 کو سرکاری اداروں میں پہلے ہی عام تعطیل کا اعلان کیا جا چکا ہے اور انھیں 2 فروری بروز جمعہ کو بھی ورک فرام ہوم کی سہولت دی گئی ہے۔

 

Load Next Story