آسٹریلیا؛ 3 بہادروں نے دوسروں کو بچانے کیلیے اپنی جانیں قربان کردیں؛ ویڈیو دیکھیں

حملہ آوروں سے لوگوں کو بچانے کے لیے تین افراد نے اپنی جانیں قربان کرکے لازوال مثال قائم کردی

حملہ آوروں کو روکنے کی کوشش میں تین افراد نے اپنی جانیں قربان کیں

آسٹریلوی شہر سڈنی کے بونڈی بیچ پر دوسروں کی زندگیاں بچانے کے لیے اپنی جان سے کھیلنے والے تین بہادر اب دنیا میں نہیں رہے لیکن ان کی دلیری کی کہانی زبان زد عام ہوگئی۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق یہودی تقریب پر اندھا دھند فائرنگ کرنے والے باپ بیٹے کو پکڑنے پر جہاں مسلم پھل فروش احمد الاحمد نے دنیا بھر میں پذیرائی حاصل کیں وہاں تین مقتولین نے بھی ایثار و قربانی کی تاریخ رقم کردی۔

جیسے جیسے بھارتی دہشت گرد کے اس حملے کی ویڈیوز سامنے آرہی ہیں ویسے ویسے کئی چشم کشا حقائق اور بہادری کے قصے بھی سامنے آ رہے ہیں جس نے سب کو حیران کردیا۔

ایک ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک جوڑا حملہ آور کو روکنے کے لیے ان سے بھڑ گیا، میاں بیوی نے اپنی جان کی پروا کیے بغیر دہشت گرد کو آگے بڑھنے سے روکا۔

دہشت گرد اور جوڑے کے درمیان ہاتھا پائی بھی ہوئی، دونوں گتھم گتھا ہوکر سڑک پر گر پڑے اور اسی دوران حملہ آور نے گولی چلادی۔

متعلقہ

Recommended Stories

Load Next Story