شہر قائد میں غفلت کی انتہا، کھلا نالہ ایک اور بزرگ کی جان لے گیا، ویڈیو وائرل

ابتدائی معلومات کے مطابق نالے کے اطراف حفاظتی دیوار نہ ہونے کے باعث یہ حادثہ پیش آیا

کراچی:

شہر قائد کے علاقے کورنگی نمبر 03، کبڈی گراؤنڈ کے قریب نالے میں گر کر ایک بزرگ شہری جاں بحق ہوگیا۔

افسوسناک واقعہ اس وقت پیش آیا جب بزرگ شہری اپنی سائیکل پر کچھ سامان لاد کر سڑک کنارے پیدل چل رہا تھا کہ اچانک توازن بگڑنے پر نالے میں جا گرا اور موقع پر ہی دم توڑ گیا۔

واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج منظرِ عام پر آ گئی ہے جس میں واضح طور پر دیکھا جا سکتا ہے کہ بزرگ شہری سڑک پر چلتے ہوئے اچانک نالے میں گر جاتا ہے۔

متوفی زمان ٹاؤن، سیکٹر 34 تھری کا رہائشی تھا۔ لاش کو چھیپا ایمبولینس کے ذریعے جناح ہسپتال منتقل کیا گیا۔

ابتدائی معلومات کے مطابق نالے کے اطراف حفاظتی دیوار نہ ہونے کے باعث یہ حادثہ پیش آیا۔

Load Next Story