لیاری، ایس آئی یو کا ڈاکوؤں سے مقابلہ، ایک ڈاکو ہلاک، ساتھی فرار
ہلاک ہونے والے ڈاکو کی لاش سول اسپتال منتقل کر دی گئی، ریسکیو حکام
کراچی:
شہر قائد میں اسپیشل انویسٹی گیشن یونٹ (ایس آئی یو) نے لیاری دھوبی گھاٹ کے قریب مبینہ پولیس مقابلے کے دوران ایک ڈاکو کو ہلاک کر دیا۔
جبکہ اس کے ساتھی موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔ چھیپا حکام کے مطابق فائرنگ کے تبادلے میں ملزم ہلاک ہوا۔
چھیپا حکام کے مطابق ہلاک ہونے والے ڈاکو کی لاش سول اسپتال منتقل کر دی گئی، جہاں اس کی شناخت 24 سالہ شفیق محمد کے نام سے ہوئی۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ہلاک ہونے والے ملزم کے قبضے سے ایک پستول، موبائل فون اور نقد رقم برآمد کر لی گئی ہے۔