بھارت کا ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کیلیے اسکواڈ کا اعلان، اہم کھلاڑی باہر

یہی منتخب اسکواڈ نیوزی لینڈ کے خلاف پانچ ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز میں بھی بھارت کی نمائندگی کرے گا

بھارت نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2026 کیلیے اسکواڈ کا اعلان کردیا۔

تفصیلات کے مطابق بھارت کے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2026 کے لیے اعلان کردہ 15 رکنی اسکواڈ میں نائب کپتان شبمان گل کو شامل نہیں کیا گیا۔

ان کے علاوہ جتیش شرما کو بھی 15 رکنی ٹیم میں جگہ نہ مل سکی۔ سلیکٹرز نے ان دونوں کی جگہ رنکو سنگھ اور ایشان کشن پر اعتماد کا اظہار کیا ہے۔

یہی منتخب اسکواڈ نیوزی لینڈ کے خلاف پانچ ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز میں بھی بھارت کی نمائندگی کرے گا، جسے ورلڈ کپ کی تیاریوں کا حصہ قرار دیا جا رہا ہے۔

واضح رہے کہ بھارت موجودہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ چیمپئن ہے۔ 2024 کے ایڈیشن میں بھارتی ٹیم نے فائنل میں جنوبی افریقا کو شکست دے کر ٹائٹل اپنے نام کیا تھا۔

Load Next Story