کراچی، رحیم شاہ کالونی میں پولیس کا مسلح ڈاکوؤں سے مقابلہ، ایک زخمی حالت میں گرفتار

زخمی ملزم کو فوری طور پر طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے

فوٹو: فائل

کراچی:

شہر قائد کے ضلع ویسٹ، تھانہ مومن آباد کی حدود رحیم شاہ کالونی میں پولیس اور مسلح ڈاکوؤں کے درمیان مقابلہ ہوا۔

ایس ایس پی ویسٹ کے مطابق مقابلہ دو طرفہ فائرنگ کے بعد اختتام پذیر ہوا، جس کے نتیجے میں ایک ملزم زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا جبکہ اس کا ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔

ایس ایس پی ویسٹ کا کہنا ہے کہ زخمی حالت میں گرفتار ملزم کی شناخت کبیر ولد اللہ بخش کے نام سے ہوئی ہے۔

پولیس کے مطابق زخمی ملزم کے قبضے سے غیر قانونی اسلحہ بمعہ ایمونیشن، چلیدہ خولز اور نقدی رقم برآمد کر لی گئی ہے۔

پولیس نے ملزم کے زیرِ استعمال موٹرسائیکل، جس کا نمبر KGQ-8206 ہے، کو بھی قبضے میں لے لیا ہے جبکہ مزید تفصیلات حاصل کی جا رہی ہیں۔

پولیس کے مطابق زخمی ملزم کو فوری طور پر طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے، جبکہ فرار ہونے والے ساتھی ملزم کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔ پ

ولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کا مقدمہ درج کرنے سمیت ضابطے کی کارروائی عمل میں لائی جا رہی ہے اور گرفتار ملزم کا کرمنل ریکارڈ بھی چیک کیا جا رہا ہے۔

متعلقہ

Load Next Story