کراچی؛ اسنیپ چیکنگ کے دوران 75 لاکھ سے زائد مالیت کی غیرملکی شراب کی بڑی کھیپ پکڑی گئی
کراچی میں جیکسن پولیس نے اسنیپ چیکنگ کے دوران 75 لاکھ سے زائد مالیت کی غیر ملکی شراب کی بڑی کھیپ پکڑی لی۔
تفصیلات کے مطابق جیکسن پولیس نے اسنیپ چیکنگ کے دوران کارروائی کرتے ہوئے غیر ملکی شراب کی اسمگلنگ کی کوشش ناکام بناتے ہوئے300 سے زائد غیرملکی شراب کی بوتلیں برآمد کرلیں۔
ایس ایس پی کیماڑی امجد شیخ کے مطابق پکڑی جانے والی غیر ملکی شراب کی ایک بوتل کی قیمت تقریباً 25 ہزار روپے سے زائد ہے اور پکڑی جانے والی شراب کی بوتلیوں کی مجموعی مالیت 75 لاکھ روپے سے زائد ہے۔
انھوں نے بتایا کہ پکڑی جانے والی غیر ملکی نان کسٹم شراب سال نو پر فروخت کی جانی تھی، ایس ایس پی نے بتایا کہ پولیس چیکنگ کے دوران ملزمان فرار ہوگئے جن کی گرفتاری کی کوشش کی جارہی ہے۔