کراچی میں مختلف واقعات میں ایک شخص جاں بحق، چار ماہ کی بچی زخمی
فوٹو فائل
شہر قائد کے مختلف علاقوں میں پیش آنے والے واقعات میں ایک شخص جاں بحق جبکہ چار ماہ کی بچی زخمی ہو گئی۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق لانڈھی مظفر آباد میں دل کا دورہ پڑنے سے ایک شخص موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا۔
جاں بحق ہونے والے شخص کی شناخت صابر ولد عمر شیر کے نام سے کر لی گئی ہے۔ ریسکیو ٹیم نے مقتول کی لاش جناح پوسٹ گریجویٹ میڈیکل سینٹر منتقل کر دی۔
دوسری جانب کورنگی کے علاقے ابراہیم حیدری کے قریب ایک گھر میں نامعلوم سمت سے آنے والی گولی لگنے سے چار ماہ کی بچی زخمی ہو گئی۔
ریسکیو حکام کے مطابق زخمی بچی کی شناخت دعا کے نام سے کی گئی ہے، جسے فوری طور پر طبی امداد کے لیے قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا۔