بابر اعظم کا ننھے مداح کو خاص تحفہ، بچہ خوشی سے کھل اٹھا
قومی کرکٹ ٹیم کے اسٹار بلے باز بابر اعظم ان دنوں آسٹریلیا میں جاری بگ بیش لیگ کے دوران سڈنی سکسرز کی نمائندگی کررہے ہیں۔
اسٹار بیٹر نہ صرف اپنی بلے بازی بلکہ اپنی خوش اخلاقی کی وجہ سے بھی جانے جاتے ہیں۔ حال ہی میں بابر اعظم نے ایک بار پھر اپنے اخلاق اور شائستگی سے مداحوں کے دل جیت لیے۔
سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ سڈنی سکسرز کی جرسی پہنے بابر اعظم اپنے کِٹ بیگز کے ہمراہ گراؤنڈ سے باہر کسی جگہ موجود ہیں۔
بابر اعظم کے پاس ان کا ایک ننھا فین تصویر کھنچوانے آتا ہے تو بابر اس کو تحفے میں اپنے بیٹنگ گلوز دے دیتے ہیں۔
بابر اعظم سے خاص تحفہ وصول کرنے پر ننھے فین کا چہرہ خوشی سے کھل اٹھتا ہے۔
Babar Azam gifts his gloves to a little fan in Australia. 🥹💗 pic.twitter.com/3acgPdO1Gn
— Salman. (@TsMeSalman) December 20, 2025
واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی اور مداحوں نے بابر اعظم کے اس عمل کو ان کی عاجزی اور مداحوں سے محبت کا ثبوت قرار دیا۔