50 اوورز میں 574 رنز، پچ اور بولرز کی قابلیت پر سوالات اٹھ کھڑے ہوئے
بھارت میں لسٹ اے کے میچ میں 50 اوورز میں 574 رنز بننے کے بعد پچ اور بولرز کی قابلیت پر سوالات اٹھ کھڑے ہوئے ہیں۔
بھارت کے لسٹ اے ڈومیسٹک ٹورنامنٹ ’وجے ہزارے ٹرافی‘ میں بہار کی ٹیم نے ارونا چل پردیش کے خلاف 50 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 574 رنز بنا ڈالے۔
یہ لسٹ اے کی تاریخ میں سب سے بڑا ٹوٹل ہے۔
Whaaatttt 574 in 50 overs !!!!!!
🤯🤯🤯🤯🤯#VijayHazareTrophy2025 pic.twitter.com/gm1RcKWrLD— DK (@DineshKarthik) December 24, 2025
انڈر 19 ایشیا کپ میں شہ سرخیوں میں رہنے والے ویبھاؤ سوریا ونشی نے 84 گیندوں پر 190 رنز بنائے اس دوران انہون نے لسٹ اے کے تیز ترین 150 رنز بنانے کا اعزاز حاصل کیا۔
اے لوہاروکا 56 گیندوں پر 116 رنز بناکر آؤٹ ہوئے جبکہ کپتان ایس غنی 40 گیندوں پر 128 رنز بناکر ناقابل شکست رہے۔
بہار کی ٹیم نے مجموعی طور پر 38 چھکے اور 49 چوکے لگائے۔
رنز کے انبار لگانے پر جہاں کھلاڑیوں کو سراہا جارہا ہے وہیں سابق کرکٹرز اور شائقین کی جانب سے شکوک و شبہات کا اظہار بھی کیا جارہا ہے۔
Road pitch pe asa hi hota hai
— Urooj Jawed🇵🇰 (@uroojjawed12) December 24, 2025
Its high time to focus on our next gen bowlers. The way they are being beaten shows our future bowling side is going to be weak.