مودی جی کیا ٹرمپ کی ڈانٹ کا انتظار ہے؟ خود سے ایکشن کیوں نہیں لیتے؛ یوٹیوبر برس پڑے
بھارت میں اقلیتوں پر بڑھتے ہوئے حملوں پر حکومت کی بے حسی پر یوٹیوبر دھروو راٹھی بھی مودی پر برس پڑے اور اپنے ہی وزیراعظم کو آئینہ دکھا دیا۔
بھارت میں کرسمس کے موقع پر ہندو انتہا پسندوں نے مسیحی برادری کو ہراساں کیا، چرچ پر حملہ کیا اور انھیں اپنی عبادات کرنے سے روکا۔
جس پر معروف بھارتی یوٹیوبر دھروو راٹھی نے وزیراعظم نریندر مودی کو براہِ راست مخاطب کرتے ہوئے طنزیہ ٹوئٹ کی کہ مودی جی! کیا آپ خود کچھ کارروائی کریں گے یا ٹرمپ کی ڈانٹ کا انتظار ہے؟
یوٹیوبر دھروو راٹھی نے مزید کہا کہ بھارت میں عیسائیوں کے ساتھ ہونے والا انسانیت سوز سلوک دیکھ کر شاید امریکی حکومت بھی خوش نہ ہو۔
انھوں نے مزید کہا کہ بھارت میں مذہبی اقلیتوں کے خلاف نفرت انگیز رویہ اب محض سوشل میڈیا تک محدود نہیں رہا بلکہ سڑکوں، گرجا گھروں اور شاپنگ مالز تک پھیل چکا ہے۔
یوٹیوبر نے اس بات پر گہری تشویش کا بھی اظہار کیا کہ اس سنگین صورت حال پر بھی حکومت خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے۔
دھروو راٹھی نے طنزیہ انداز میں کہا کہ اندھی عقیدت نے لوگوں کو اتنا پاگل کر دیا کہ تہوار بھی نفرت کی نذر ہو رہے ہیں۔
Hello @narendramodi
Will you take action or are you waiting for Trump to scold you on this?
I don't think the US govt will be pleased to know how Christians are being harassed in India. pic.twitter.com/YGIG8HXAlzخیال رہے کہ کرسمس پر مختلف بھارتی ریاستوں سے مسیحی اقلیت پر حملوں کی تشویشناک خبریں سامنے آئی ہیں۔
رائے پور میں کرسمس کی سجاوٹ توڑ دی گئی، شاپنگ مال میں لگے درخت اور آرائش بھی محفوظ نہ رہ سکے۔
اسی طرح آسام میں بجرنگ دل کے کارکنوں نے سجاوٹ کو آگ لگا دی، اتر پردیش میں گرجا گھر کے باہر نعرے بازی ہوئی جبکہ مدھیہ پردیش میں گرجا گھر میں گھس کر توڑ پھوڑ کی گئی۔