اسلام آباد ہائیکورٹ کا بھی کل چھٹی کا اعلان

رجسٹرار آفس اسلام آباد ہائی کورٹ نے چھٹی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا

فوٹو: فائل

اسلام آباد:

اسلام آباد ہائی کورٹ نے کل(26 دسمبر) چھٹی کا اعلان کر دیا اور نوٹیفکیشن جاری کردیا۔

اسلام آباد ہائی کورٹ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ اسلام آباد ہائی کورٹ اور اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ کورٹس میں بھی چھٹی ہوگی۔

رجسٹرار آفس اسلام آباد ہائی کورٹ نے چھٹی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔

خیال رہے کہ اسلام آباد کی انتظامیہ نے غیرملکی اعلیٰ سطح کے وفد کی آمد کے سلسلے میں وفاقی دارالحکومت میں 26 دسمبر کو عام تعطیل کا اعلان کیا تھا۔

ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر صاحبزادہ محمد یوسف کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن میں کہا گیا تھا کہ 26 دسمبر کوعام تعطیل کا آئی سی ٹی، سی ڈی اے، انتظامیہ، پولیس اور سرکاری اسپتالوں پر اطلاق نہیں ہوگا۔

Load Next Story