کراچی: شاہراہِ فیصل پر آئل گرنے سے متعدد ٹریفک حادثات، تین موٹر سائیکل سوار زخمی

شاہراہ پر آئل پھیلا ہونے کے باعث ٹریفک کی روانی متاثر ہوئی

کراچی:

کراچی میں شاہراہِ فیصل کے قریب عوامی مرکز کے سامنے سڑک پر آئل گرنے کے باعث متعدد ٹریفک حادثات پیش آئے۔

سڑک پر آئل کی وجہ سے پھسلن کے باعث موٹر سائیکل سواروں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔

اطلاعات کے مطابق آئل پڑے ہونے کی وجہ سے تین موٹر سائیکل سوار پھسل کر زخمی ہو گئے۔ زخمیوں کو فوری طور پر طبی امداد کے لیے قریبی اسپتال منتقل کیا گیا۔

عینی شاہدین کے مطابق شاہراہ پر آئل پھیلا ہونے کے باعث ٹریفک کی روانی متاثر ہوئی اور کئی گاڑیاں بھی پھسلنے سے بال بال بچ گئیں۔

متعلقہ اداروں کو آئل صاف کرنے کے لیے اطلاع دے دی گئی ہے تاکہ مزید حادثات سے بچا جا سکے۔

Load Next Story