بنگلا دیشی ویمن کرکٹر کے ہراسانی کے الزامات، انکوائری کمیٹی کو مزید مہلت مل گئی
بنگلا دیشی ویمن کرکٹ میں مبینہ بدانتظامی اور ہراسانی کے الزامات کی تحقیقات کے لیے قائم 5 رکنی انکوائری کمیٹی نے رپورٹ جمع کرانے کے لیے مزید وقت مانگ لیا۔
انکوائری کمیٹی کو اب 31 جنوری 2026 تک کی مہلت مل گئی ہے۔ کمیٹی کو ابتدائی طور پر 20 دسمبر تک رپورٹ پیش کرنا تھی، مزید مشاورت اور شواہد کے جائزے کے باعث وقت میں توسیع کی گئی۔
اس سے قبل 2 دسمبر کو بھی بی سی بی نے سابق قومی کپتان جہاں آرا عالم کی درخواست پر ڈیڈلائن میں توسیع کی تھی تاکہ وہ اپنی تحریری شکایت جمع کروا سکیں۔
قانونی ٹیم کے مطابق کرکٹر نے 4 دسمبر کو باضابطہ بیان بورڈ کے پاس جمع کروا دیا تھا۔
انکوائری کمیٹی کے چیئرمین بنگلا دیش سپریم کورٹ کے اپیلیٹ ڈویژن کے سابق جج جسٹس طارق الحق ہیں۔