اسرائیلی فوجی نے سڑک کنارے نماز پڑھنے والے فلسطینی پر گاڑی چڑھا دی؛ ویڈیو وائرل

فلسطینی نوجوان اسرائیلی فوجی کی گاڑی کی ٹکر سے زخمی ہوگیا جسے اسپتال منتقل کیا گیا

فلسطینی شہری سڑک کنارے نماز پڑھ رہا تھا

مغربی کنارے کے شہر رملہ میں اسرائیلی فوج نے مسلم دشمنی کی انتہا کردی اس ناپاک حرکت کی ویڈیو دیکھتے ہی دیکھتے وائرل ہوگئی۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق رملہ میں ایک اسرائیلی ریزرو فوجی نے جان بوجھ کر سڑک کنارے نماز ادا کرنے والے فلسطینی نوجوان کو گاڑی سے ٹکر ماردی۔

وائرل ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ کندھے پر رائفل لٹکائے ایک اسرائیلی فوجی کی گاڑی کی ٹکر سے فلسطینی نمازی زمین پر گر جاتا ہے۔

جائے وقوعہ پر موجود دیگر فوجی اہلکار چیختے ہوئے اس فلسطینی نوجوان کو وہاں سے ہٹ جانے کا کہتے دکھائی دیتے ہیں۔

مقامی میڈیا کے مطابق فلسطینی نوجوان کو زخمی حالت میں قریبی اسپتال منتقل کیا گیا جہاں اسے طبی امداد فراہم کی گئی۔

Load Next Story