کراچی، لوٹ مار کرنے والا ڈاکو عوام کے ہتھے چڑھ گیا، بدترین تشدد کے بعد پولیس کے حوالے

ملزم کو گولی لگی ہوئی زخمی حالت میں پولیس کے حوالے کیا گیا، ترجمان کراچی پولیس

فوٹو: فائل

شہر قائد کے علاقے ملیر جامعہ ملیہ غزالی گراؤنڈ کے قریب عوام نے ایک مبینہ ڈاکو کو پکڑ کر تشدد کے بعد پولیس کے حوالے کر دیا۔

ترجمان کراچی پولیس کے مطابق زخمی حالت میں گرفتار ملزم کی شناخت خلیل ولد احمد دیں کے نام سے ہوئی ہے۔

ملزم عوام کے تشدد اور فائرنگ کے نتیجے میں گولی لگنے سے زخمی ہوا۔ اور اس ہی حالت میں پہس کے حوالے کیا گیا۔

اطلاع ملنے پر تھانہ الفلاح کی پولیس موقع پر پہنچی اور ملزم کو تحویل میں لے لیا۔ پولیس نے ملزم کے قبضے سے پستول برآمد کر لیا، جبکہ زخمی ملزم کو فوری طور پر طبی امداد کے لیے جناح اسپتال منتقل کر دیا گیا۔

پولیس کے مطابق گرفتار ملزم سے مزید تفتیش جاری ہے، جبکہ اس کے سابقہ کرمنل ریکارڈ اور ممکنہ دیگر وارداتوں کے حوالے سے بھی ریکارڈ چیک کیا جارہا ہے۔

Load Next Story