بیٹل آف سیکسز: ویمنز عالمی نمبر ایک آرینا سبالینکا کو نک کرگیوس کے ہاتھوں شکست
آسٹریلیا کے نک کرگیوس نے ویمنز کی عالمی نمبر ایک آرینا سبالینکا کو شکست دے دی۔
تفصیلات کے مطابق بیٹل آف سیکسز نمائشی میچ میں نک کرگیوس نے اسٹریٹ سیٹس میں 3-6، 3-6 سے آرینا سبالینکا کو شکست سے دوچار کیا۔
Nick Kyrgios picks up the win over Aryna Sabalenka in the Battle of the Sexes 🎾 pic.twitter.com/Xueg9WgBHB
— BBC Sport (@BBCSport) December 28, 2025
مرد اور خاتون کھلاڑی کا یہ منفرد نمائشی مقابلہ دبئی میں ہوا جو پوری دنیا کی توجہ کا مرکز رہا۔
And that's all she wrote!
Nick Kyrgios defeats Aryna Sabalenka to win the Battle of the Sexes 👏 pic.twitter.com/9Yysdt6F5V— Tennis Channel (@TennisChannel) December 28, 2025
چار گرینڈ سلیم جیتنے والی آرینا سبالینکا اور نک کرگیوس کے درمیان مقابلے کا توازن برقرار رکھنے کے لیے خصوصی قوانین نافذ کیے گئے تھے۔
Rules in the battle of the sexes 📝 pic.twitter.com/A9kXOyBkSu
— News Aryna Sabalenka (@Sabanewsss) December 28, 2025
یاد رہے مینز عالمی نمبر 671 نک کرگیوس نے ستمبر میں سبالینکا کو چیلنج دیا تھا۔
ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا تھا کہ سبالینکا کو شکست دینے میں انہیں اپنا سو فیصد دینے کی ضرورت بھی پیش نہیں آئے گی۔
کرگیوس نے یہ دعوی بھی کیا تھا کہ خواتین مردوں کی تیز سروسز کا مقابلہ نہیں کرسکتیں۔