تین ملکی انڈر 19 ون ڈے سیریز : پاکستان اور زمبابوے کا میچ بارش کی نظر

سمیر منہاس نے 142 اور عثمان خان نے 121 رنز کی شاندار اننگز، پاکستان نے جیت کیلیے 355 رنز کا ہدف دیا تھا

پاکستان اور زمبابوے کے درمیان کھیلا جانے والا انڈر 19 سہ ملکی سیریز کا تیسرا میچ بارش کی نظر ہوگیا، پاکستان نے جیت کیلیے 355 رنز کا ہدف دیا تھا۔

ہرارے اسپورٹس کمپلیکس میں کھیلے جارہے میچ میں زمبابوے نے ٹاس جیت کر پاکستان کو پہلے بیٹنگ کرنے کی دعوت دی۔

پاکستان نے سمیر منہاس (142) اور عثمان خان (121) کی شاندار سنچریز کی بدولت مقررہ 50 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 354 رنز بنائے۔ حذیفہ احسن نے 54 رنز کی اننگز کھیلی۔

زمبابوے کی جانب سے کربی مدھارامیتے نے 3، پناشی مزئی نے 2 بینی زوزی اور دھروو پٹیل نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

Load Next Story