کنسرٹ میں پرفارمنس کے دوران افسوسناک حادثہ؛ شائے گل شدید زخمی؛ ویڈیو وائرل

ابھرتی ہوئی گلوکارہ کو ہاتھ پر کٹ لگے اور تیزی سے خون بہنے کی حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا

شائے گل لائیو کنسرٹ کے دوران شدید زخمی ہوگئیں

ابھرتی ہوئی عالمی شہرت یافتہ گلوکارہ شائے گل اسلام میں ہونے والے ایک لائیو کنسرٹ کے دوران اسٹیج پر ایک افسوسناک واقعے میں شدید زخمی ہوگئیں۔

تفصیلات کے مطابق پارک ویو سٹی اسلام آباد میں جاری پرفارمنس کے دوران ایک تیز رفتار اور بے قابو ڈرون اچانک شائے گل کے ہاتھ سے ٹکرا گیا۔

یہ ڈرون لائیو کنسرٹ میں شائے گل کی پرفارمنس کو ریکارڈ کر رہا تھا اور اس دوران گلوکارہ کے نہایت قریب آگیا۔

اسی دوران ڈرون آپریٹر کے قابو سے باہر ہوگیا اور تیز رفتاری کے باعث بری طرح شائے گل کے ہاتھ سے ٹکرا گیا۔

کنسرٹ میں تشویش کی فضا پیدا ہوگئی تاہم شائے گل نے جلد ہی سوشل میڈیا پر وضاحت جاری کرتے ہوئے تسلی دی کہ وہ اب بالکل ٹھیک ہیں اور کسی سنگین چوٹ سے محفوظ رہیں۔

گلوکارہ نے اس واقعے کے بعد اپنی ویڈیو سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کی جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ان کی کلائی اور ہاتھوں پر جا بجا کٹ کے نشانات ہیں اور خون رس رہا ہے۔

تاہم مداحوں اور سوشل میڈیا صارفین نے تشویش کا اظہار کیا ہے اتنے بڑے کنسرٹ میں ناتجربہ کار ڈرون آپریٹر کسی بھی بڑے حادثے کا باعث بھی بن سکتے ہیں۔

 

 

 

Load Next Story