میکسیکو کا اولمپک میڈلسٹ ایتھلیٹ منشیات کا اسمگلر بن گیا، میڈلز ضبط
میکسیکن حکام نے انتہائی مطلوب ’اولمپیئن‘ کے میڈلز قبضے میں لے لیے، 44 سالہ رین ویڈنگ ایک سابق اسنوبورڈر ہے۔
اس نے 2002 کے سالٹ لیک سٹی میں ہونے والے ونٹر اولمپکس میں کینیڈا کی نمائندگی کی تھی، بعد میں وہ منشیات کی اسمگلنگ میں ملوث ہوگیا، اس پر متعدد افراد کو قتل کرنے کا بھی الزام ہے، وہ ایف بی آئی کے 10 انتہائی مطلوب افراد میں شامل ہے، گرفتاری میں مدد دینے پر 15 ملین ڈالر کا انعام مقرر کیا گیا ہے۔
رین ویڈنگ کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ وہ میکسیکو میں مقیم ہے، جہاں پر انتہائی طاقتور مافیا حفاظت کررہی ہے، حال ہی میں میکسیکن حکام نے اس کی گرفتاری کیلیے مختلف مقامات پر چھاپے مارے جہاں سے اسلحہ، منشیات، گاڑیوں اور کیش کے ساتھ 2 اولمپک میڈلز بھی ملے جنھیں حکام نے قبضے میں لے لیا ہے۔