دریشم 3 سے متعلق بڑی خبر؛ مداحوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی
دریشم 3 میں ایک نئے اداکار کی انٹری نے فلم کو چار چاند لگادیئے
فلم دریشم کے سیکوئل 2 کے بعد اب تیسرے حصے کی ریلیز کے لیے مداح بڑی بے چینی اور بے تابی سے منتظر ہیں۔
دریشم کی پُراسرار کہانی اور آخری لمحے تک فلم بینوں کر جکڑے رہنے والے سسپنس کے ساتھ دریشم 3 کی شوٹنگ کا رکا ہوا شیڈول اب دوبارہ شروع ہو رہا ہے۔
دریشم 3 کی شوٹنگ اب ممبئی سے گوا منتقل کی جا رہی ہے جہاں فلم کی کاسٹ 8 جنوری سے فروری کے آخر شوٹنگ میں مصروف رہے گی۔
گوا میں ہونے والے اس شیڈول میں فلم کی مکمل کاسٹ شریک ہوگی جن میں اجے دیوگن، تبو، شریا سرن اور راجت کپور شامل ہیں۔
اس مرحلے کے ساتھ ہی فلم کی کہانی ایک نئے اور سنسنی خیز موڑ میں داخل ہو رہی ہے خاص طور پر اس لیے کہ اس بار معروف اداکار جیدیپ اہلاوت فلم کا حصہ بن چکے ہیں۔
اپنی گہری اداکاری اور مضبوط اسکرین پریزنس کے لیے مشہور جیدیپ اہلاوت کی شمولیت سے ’دریشم‘ کی دنیا میں ایک نیا اور غیر متوقع رنگ شامل ہونے کی توقع کی جا رہی ہے۔
یہ تمام اداکار ایک بار پھر اس فیملی تھرلر کو اپنی جان دار اداکاری سے نئی بلندیوں تک لے جانے کے لیے تیار ہیں۔
دریشم 3 میں ایک بار پھر یہی سوال مرکزی حیثیت رکھتا ہے کہ کیا وجے سالگاؤںکر ایک مرتبہ پھر قانون اور نظام کو چکما دینے میں کامیاب ہوگا یا اس بار ماضی کے راز اس کے لیے ناقابلِ تصور نتائج لے کر آئیں گے؟
ان سوالوں کے جواب شائقین کو دریشم ڈے پر ملیں گے جو ممکنہ طور پر 2 اکتوبر2026 ہوگا۔