اسلام آباد میں اسٹیٹ آف دی آرٹ کرکٹ اسٹیڈیم بنانے کا فیصلہ
محسن نقوی نے 10 روز میں اسٹیٹ آف دی آرٹ کرکٹ اسٹیڈیم کا حتمی ڈیزائن طلب کرلیا
File Photo
وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں اسٹیٹ آف دی آرٹ کرکٹ اسٹیڈیم بنانے کا فیصلہ کرلیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق وزیر داخلہ و چیئرمین پی سی بی محسن نقوی زیرصدارت سی ڈی اے ہیڈکوارٹرز اسلام آباد میں خصوصی اجلاس ہوا۔
اجلاس میں اسلام آباد میں سٹیٹ آف دی آرٹ کرکٹ سٹیڈیم بنانے کا فیصلہ کیا گیا۔
محسن نقوی نے 10 روز میں اسلام آباد میں اسٹیٹ آف دی آرٹ کرکٹ اسٹیڈیم کا حتمی ڈیزائن طلب کرلیا۔
اسلام آباد میں فائیو اسٹار ہوٹل کی تعمیر کے لیے بھی معروف کمپنیوں کی خدمات حاصل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔