ماہانہ کروڑوں روپے سیلز ریکارڈ کے باوجود ٹیکس ادائیگی میں خردبرد
رات گئے تک صوبہ بھر میں پنجاب ریونیو اتھارٹی کی انفورسمنٹ ٹیمیں متحرک رہیں اور سیلز ریکارڈ کی چھان بین کی۔
ترجمان کے مطابق ریکارڈ میں خرد برد کرنیوالی متعدد فوڈ چینز اور دیگر مقامات سیل کر دیے گئے ہیں۔ 9 ریسٹورنٹس اور فوڈ پوائنٹس کے سیلز ریکارڈ کو ضبط کر لیا گیا۔
ترجمان نے بتایا کہ سیلز ریکارڈ چھپانے، انفورسمنٹ ٹیموں سے مزاحمت کرنے پر مقدمات درج کروائے جائیں گے۔ نوٹسز کے باوجود سرکاری خزانے میں ٹیکسز جمع نہ کروانے پر بھی کارروائیاں کی گئیں۔
ترجمان نے مزید بتایا کہ عوام کے ادا کردہ ٹیکسز، حکومت کی امانت، بروقت اور شفاف ادائیگی یقینی بنارہے ہیں۔
ادارے نے صارفین سے گزارش کی ہے کہ بل ادائیگی کے بعد ای بل ضرور حاصل کریں۔