بابر اعظم نے بگ بیش لیگ میں نئی تاریخ رقم کردی

میلبرن رینیگیڈز کی نمائندگی کرنے والے بابر کے ہم وطن محمد رضوان 10 گیندوں پر 6 رنز بناسکے

پاکستان کے اسٹار بلے باز بابر اعظم نے بگ بیش لیگ میں نئی تاریخ رقم کردی۔

ڈاکلینڈ میلبرن میں کھیلے گئے میچ میں بابر اعظم نے سڈنی سکسرز کی نمائندگی کرتے ہوئے میلبرن رینیگیڈز کے خلاف نصف سنچری اسکور کی اور اپنی ٹیم کو فتح سے ہمکنار کروایا۔

اوپنر جانے والے بابر اعظم نے 46 گیندوں پر چار چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 58 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی۔

اس اننگز کے ساتھ ہی بابر اعظم 2026 میں بگ بیش لیگ میں نصف سنچری بنانے والے پہلے بلے باز بن گئے ہیں جبکہ مجموعی طور پر یہ بابر اعظم کی بی بی ایل کے رواں سیزن میں دوسری نصف سنچری ہے۔

دوسری جانب میلبرن رینیگیڈز کی نمائندگی کرنے والے بابر کے ہم وطن محمد رضوان 10 گیندوں پر 6 رنز بناسکے۔

Load Next Story