سال 2025 میں بھرتیوں اور کیسز کے فیصلوں میں بہترین کارکردگی دکھائی گئی، ایف پی ایس سی
فوٹو: فائل
فیڈرل پبلک سروس کمیشن (ایف پی ایس سی) نے بتایا ہے کہ 2025 کے دوران بھرتیوں اور کیسز کے فیصلوں میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا گیا اور مجموعی طور پر 3 ہزار 5 نامزدگیاں کی گئیں جو حالیہ برسوں میں سب سے زیادہ ہیں۔
ایف پی ایس سی کے مطابق بلوچستان اور گلگت بلتستان کے کیسز ترجیحی بنیادوں پر حل کیے گئے، اصلاحات سے قبل کیسز مکمل ہونے میں 18 سے 24 ماہ درکار ہوتے تھے۔
بیان میں کہا گیا کہ سی ایس ایس 2023 (اسپیشل) اور سی ایس ایس 2024 کی ایلوکیشن 2025 میں مکمل کرلی گئی ہیں اور سی ایس ایس 2025 کے 65 فیصد انٹرویوز بھی مکمل ہو چکے ہیں۔
ایف پی ایس سی نے بتایا کہ مجوزہ اصلاحات سے متعلق وزیراعظم شبہاز شریف کو تفصیلی بریفنگ دی گئی۔
ایف پی ایس سی کے مطابق وزیراعظم نے وفاقی وزیر منصوبہ بندی کی سربراہی میں کمیٹی قائم کی جس سے ادارے کی کارکردگی میں مزید بہتری آئے گی۔