گلگت بلتستان کی 14 رکنی نگران کابینہ کا اعلان کر دیا گیا

14 رکنی نگران کابینہ میں 12وزرا اور 2مشیر شامل ہیں

اسلام آباد:

گلگت بلتستان کی نگران کابینہ کا اعلان کر دیا گیا،14 رکنی نگران کابینہ میں 12وزرا اور 2مشیر شامل ہیں۔

حکومت پاکستان کی گلگت بلتستان کونسل سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق وزیراعظم شہبازشریف نے بطور چیئرمین گلگت بلتستان کونسل گورنمنٹ آف گلگت بلتستان آرڈر 2018کے آرٹیکل 48اے ٹو کے تحت حاصل اختیار کو بروئے کار لاتے ہوئے نگران وزیراعلیٰ گلگت بلتستان کی جانب سے نگران کابینہ کی سمری کی منظوری دی۔

وزراء میں ساجد علی بیگ، انجینئر الطاف حسین، غلام عباس،کرنل ریٹائرڈ ابرار اسماعیل،مہرداد، شرافت دین،مولانا سرور شاہ ، راجہ شہباز خان،ممتاز حسین، ڈاکٹر نیاز علی، سیدعادل شاہ اور بہادر علی شامل ہیں جبکہ سیدہ فاطمہ اور عبدالحکیم کو بطور مشیر نگران کابینہ میں شامل کیا  گیا ہے۔

Load Next Story