اسلام آباد ہائیکورٹ نے پولیس کی جانب سے بغیر قانونی پراسس گرفتاری کو اغوا قرار دے دیا

جسٹس محسن اخترکیانی نے محمد وقاص،علیم سہیل اور اہلیہ ثنا سہیل کیخلاف کیس کا تحریری فیصلہ جاری کر دیا

اسلام آباد ہائیکورٹ نے پولیس کی جانب سے بغیر قانونی پراسس گرفتاری کو  اغوا قرار دے دیا۔

 عدالت نے آئی جی اسلام آباد کو جعلی پولیس مقابلے میں ملوث اہلکاروں کیخلاف کارروائی کا حکم دیتے ہوئے مرتکب اہلکاروں کو ایک ایک لاکھ روپے جرمانے کا حکم دیا اور کہا اسلام آباد پولیس اہلکار جرمانے کی رقم بطور تلافی مدعی ثنا سہیل کو ادا کریں گے،خاتون کی گرفتاری کے وقت اس کے گھر سے لائی گئی ملکیتی گاڑیاں، کیش اور جیولری واپس کرنے کا حکم دیا۔

جسٹس محسن اخترکیانی نے محمد وقاص،علیم سہیل اور اہلیہ ثنا سہیل کیخلاف کیس کا تحریری فیصلہ جاری کر دیا، عدالت نے قرار دیا انصاف کے ساتھ کھلواڑ ہو تو کارروائی کالعدم ہو گی۔

سپریم کورٹ طے کر چکی اگر ایف آئی آر کی بنیاد غیر قانونی ہو تو اس کے بعد ساری کاروائی ختم ہونی چاہیے۔ عدالت  نے  مدعیوں کیخلاف پولیس کا مقدمہ خارج کر دیا۔

Load Next Story