عثمان خواجہ کی ریٹائرمنٹ کے بعد اسٹیو اسمتھ کا بھی بڑا اعلان
عثمان خواجہ کے انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کے اعلان کے بعد اسٹیو اسمتھ نے اپنی ریٹائرمنٹ سے متعلق وضاحت پیش کردی۔
سڈنی میں پریس کانفرنس کے دوران اسٹیو اسمتھ نے پرانی یادوں کو تازہ کرتے ہوئے کہا کہ کم عمری میں پہلی بار عثمان خواجہ کے خلاف کھیلتے ہوئے ہی یہ اندازہ لگا لیا تھا کہ وہ کمال کے کھلاڑی بنیں گے۔
اسمتھ نے خواجہ کی ’شاندار کیریئر‘ کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ وہ ان کے آخری ٹیسٹ میچ میں شرکت کی توقع رکھتے ہیں۔
انہوں نے خواجہ کی 2018 میں پاکستان کے خلاف شاندار کارکردگی کو سراہا۔
اسمتھ کا کہنا تھا کہ مشکلات کے باوجود خواجہ نے ہمیشہ اپنی محنت سے راستہ بنایا، جو کہ ان کی شاندار کامیابی کی سب سے بڑی وجہ ہے۔
“Shame he's gone now that I'm the oldest one here” 👴
Steve Smith has reflected on Usman Khawaja’s stellar 15 year, 88 Test match career.
📻📱Catch every ball this summer. Live and ad-free on ABC Radio and ABC listen: https://t.co/WbUr1sULLV pic.twitter.com/2VoI4L9MBX— ABC SPORT (@abcsport) January 2, 2026
اسٹیو اسمتھ نے اپنے مستقبل کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ ان کا کرکٹ چھوڑنے کا ابھی کوئی خاص ارادہ نہیں ہے۔
اسمتھ کا کہنا تھا کہ عثمان خواجہ کے ریٹائرمنٹ کے بعد آسٹریلوی ٹیم میں تجربہ کار کھلاڑیوں کی کمی محسوس ہوگی اور ایسی صورتحال میں ان کا کھیلنا بہت اہم ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ وہ ابھی کھیلنے کے لیے پرعزم ہیں اور ٹیم کے لیے اپنا کردار ادا کرتے رہیں گے۔
Ahead of Usman Khawaja's farewell Test, Steve Smith reiterates he has "no real end date" in mind pic.twitter.com/ZwpJzf1bcK