کراچی، شاہراہ فیصل ائیرپورٹ سگنل کے قریب ٹریفک حادثہ خاتون جاں بحق
واقعے کے بعد کار سوار شخص موقع سے فرار ہوگیا، پولیس
کراچی:
شہر قائد کے علاقے شاہراہ فیصل ائیرپورٹ سگنل کے قریب ٹریفک حادثے کے دوران خاتون جاں بحق ہوگئی۔
چھیپا حکما کے مطابق خاتون اہل خانہ کے ہمراہ موٹر سائیکل پر سوار تھیں۔ ائیرپورٹ سگنل کے قریب آنے والے کھڈے کے باعث خاتون چلتی ہوئی موٹر سائیکل سے نیچے گرگئی۔
اس ہی دوران عقب سے آنے والی گاڑی خاتون سے ٹکرا گئی جسکے باعث خاتون موقع پر ہی جاں بحق ہوگئی۔
خاتون کی لاش کو جناح اسپتال منتقل کیا گیا جہاں انکی شناخت 50 سالہ رخسانہ زوجہ طارق کے نام سے کرلی گئی ہے۔
پولیس کے مطابق واقعے کے بعد کار سوار شخص موقع سے فرار ہوگیا۔