سی ٹی ڈی افسران کیخلاف جعلی مقابلے میں قتل کی درخواست سماعت کیلئے منظور

مقتول کی بہن آسیہ بی بی نے گھر سے زندہ گرفتاری کی فوٹیج عدالت کو پیش کر دی ہے

راولپنڈی میں تھانہ وارث خان کا نعیم عرف گڈو کیخلاف جعلی پولیس مقابلے سے متعلق درخواست سماعت کیلئے مقرر کی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق سی ٹی ڈی افسران کیخلاف قتل مقدمہ درج کرنے کی درخواست سماعت کیلئے منظور کرلی گئی ہے۔

مقتول کی بہن آسیہ بی بی نے گھر سے زندہ گرفتاری کی فوٹیج عدالت کو پیش کر دی ہے۔ میرے بھائی کو گھر سے گرفتار کیا گیا اور چکوال لے جاکر قتل کیا گیا۔

انسپکٹر سردار عاصم ،انسپکٹر محسن شاہ نے پندرہ اہلکاروں ساتھ گھر سے پکڑا۔ ڈسٹرکٹ چکوال پولیس نے اس قتل سے لاعلمی رپورٹ پیش کر دی

چکوال پولیس رپورٹ میں کہا گیا کہ یہ قتل 30 نومبر کو ہوا اس میں چکوال پولیس کا کوئی اہلکار نہیں تھا۔

ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج صاحب زادہ نقیب شہزاد نے نوٹس جاری کر دئیے۔ گرفتار کرنے والے انسپکٹرز اور اہلکاروں کو عدالت طلب کرلیا گیا ہے۔ 

پولیس افسران کو 7 جنوری کو عدالت پیش ہونے کا حکم جاری کیا گیا ہے۔ درخواست میں کہا گیا کہ پولیس افسران نے نعیم کو گھر سے پکڑا اور چکوال روڈ پر جعلی پولیس مقابلہ بنا کر قتل کیا  

درخواست میں پولیس افسران کے خلاف اغوا اور قتل الزام میں مقدمہ درج کرنے کے حکم کا مطالبہ کیا گیا ہے۔

Load Next Story