ایشیز: انگلیںڈ کے 384 رنز کے جواب میں آسٹریلیا کا مستحکم آغاز
آسٹریلیا نے ایشیز سیریز کے آخری ٹیسٹ میں انگلیںڈ کی پہلی اننگز کے 384 رنز کے جواب میں مستحکم آغاز کرلیا۔
سڈنی میں کھیلے جارہے ایشیز کے آخری ٹیسٹ میچ کے دوسرے روز کھیل کے اختتام تک انگلینڈ کے 384 رنز کے جواب میں آسٹریلیا نے 2 وکٹوں کے نقصان پر 166 رنز بنالیے ہیں۔
ٹریوس ہیڈ 91 اور مائیکل نیسر ایک رن بناکر کریز پر موجود ہیں۔ مارنس لبوشین 48 اور جیک ویدرالڈ 21 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔
After Joe Root's brilliant 160, Travis Head answered with an unbeaten 91 of his own on day two.
Break down the #Ashes action: https://t.co/5uqchS8NOY pic.twitter.com/xZAMd3s0Ua— cricket.com.au (@cricketcomau) January 5, 2026
انگلینڈ کی جانب سے دونوں وکٹیں کپتان بین اسٹوکس نے حاصل کیں۔
اس سے قبل انگلش ٹیم دوسرے روز 211 رنز 3 وکٹوں کے نقصان پر کھیل کا آغاز کیا تو پوری ٹیم 384 رنز پر آؤٹ ہوگئی تھی۔
جو روٹ 160 اور ہیری بروک 84 رنز بناکر نمایاں رہے تھے۔
آسٹریلیا کی جانب سے مائیکل نیسر نے 4، مچل اسٹارک اور اسکاٹ بولیںڈ نے 2،2 جبکہ کیمرون گرین اور مارنس لبوشین نے ایک ایک وکٹ حاصل کی تھی۔