کیریئر کا آخری ٹیسٹ کھلینے والے عثمان خواجہ کو شائقین کا زبردست خراج تحسین

ٹیسٹ کرکٹ میں 6 ہزار سے زائد رنز بنانے والے عثمان خواجہ کیریئر کے آخری ٹیسٹ کو یادگار نہیں بناسکے

پاکستانی نژاد آسٹریلوی کرکٹر عثمان خواجہ کو آخری مرتبہ میدان میں اترنے پر شائقین نے زبردست خراج تحسین پیش کیا۔

سڈنی میں کھیلے جارہے ایشیز سیریز کے آخری ٹیسٹ میچ کے تیسرے روز عثمان خواجہ نے اپنے کیریئر کی ممکنہ طور پر آخری اننگز کھیلی۔

عثمان خواجہ کے بیٹنگ کے لیے میدان میں آتے وقت شائقین نے اپنی نشستوں سے کھڑے ہوکر تالیاں بجاتے  ہوئے انہیں خراج تحسین پیش کیا۔

ٹیسٹ کرکٹ میں 16 سنچریز اور 28 نصف سنچریز کی مدد سے 6 ہزار سے زائد رنز بنانے والے عثمان خواجہ کیریئر کے آخری ٹیسٹ کو یادگار نہیں بناسکے اور 17 رنز بناکر آؤٹ ہوگئے۔

سڈنی کرکٹ گراؤنڈ ان کی میدان سے رخصتی کے وقت بھی مسلسل تالیوں سے گونجتا رہا۔

متعلقہ

Load Next Story