بنگلہ دیشی ائیرلائن کی ڈھاکا سے کراچی کے لیے پروازوں کا شیڈول جاری

پہلی پرواز 29 جنوری کو ڈھاکہ سے کراچی کے لیے روانہ ہوگی

امارات جانے والے مسافروں کو رقم اور واپسی کے ٹکٹ سمیت کچھ شرائط پوری کرنا ہوں گی(فوٹو، فائل)

کراچی:

بنگلہ دیش کی بیمان ائیرلائن نے ڈھاکا سے کراچی کے لیے پروازوں کا شیڈول جاری کردیا، پہلی پرواز 29 جنوری کو ڈھاکہ سے کراچی کے لیے روانہ ہوگی۔

ذرائع کے مطابق پاکستان بنگلادیش کے درمیان براہ راست فضائی رابطے کی بحالی کے تناظر میں اہم پیش رفت ہوئی ہے، کئی سال بعد بنگلہ دیش کی بیمان ائیرلائن کی پہلی پرواز 29 جنوری کو ڈھاکہ سے کراچی کے لیے روانہ ہوگی، ابتدائی طور پر بیمان ائیر ڈھاکہ اور کراچی کے درمیان ہفتہ وار2 پروازیں چلائےگی۔

ذرائع کے مطابق بیمان ائیرلائن نے ڈھاکہ سے کراچی کے لیے براہ راست پروازوں پر بکنگ شروع کردی ہے بکنگ کھلتے ہی پہلی پروازوں کی تمام نشستوں کو گھنٹوں میں مکمل کرلیا گیا۔

پاکستان بنگلادیش کے درمیان فضائی رابطے کی بحالی پر دونوں ملکوں کےعوام پرجوش ہیں، سول ایوی ایشن اتھارٹی نے حکومتی ہدایات پر بیمان ائیرلائن کو کراچی کے لیے براہ راست پروازوں کی اجازت چند دن قبل دی تھی۔۔

واضح رہے کہ پی آئی اے اور بیمان ائیرلائن کے درمیان کارگوکی نقل وحمل کےلیےگذشتہ ماہ معاہدہ طے پاچکا ہے۔

Load Next Story