بیٹے کا نام بھارتی سائنسدان اور بیٹی کا ویڈیو گیم پر رکھا؛ ایلون مسک

ایلون مسک کے جڑواں بچے اسٹرائیڈر سیکھر اور کومیٹ ایژر نومبر 2021 میں پیدا ہوئے تھے

ایلون مسک نے پہلی بار اپنے جڑواں بچوں کے ناموں کی وجہ بتادی

ایلون مسک جو اپنی فیملی کو کم ہی دنیا کے سامنے متعارف کراتے ہیں، پہلی بار اپنے جرواں بچوں کو سامنے لے آئے تاہم چہرہ اب بھی مخفی رکھا۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق ٹیسلا اور ایکس کے مالک ایلون مسک کی جڑواں اولاد کے ساتھ تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

یہ تصویر ایکس (سابق ٹوئٹر) پر Tesla Owners Silicon Valley کے اکاؤنٹ پر شیئر کی گئی جس میں ایلون مسک اپنے جڑواں بچوں کے ہمراہ نظر آ رہے ہیں۔

ایلون مسک کے ان جڑواں بچوں میں سے بیٹے کا نام اسٹرائیڈر سیکھر اور بیٹی کا نام کومیٹ ایزور ہے۔ انفرادیت کے حامل ان ناموں پر سب ہی حیران تھے۔ 

اس سے قبل ایلون مسک اپنے بیٹے اسٹرائیڈ سیکھر کے نام کی وجہ تسمیہ بھارت میں ایک انٹرویو میں بتاچکے ہیں۔

انھوں نے کہا تھا کہ بیٹے کے نام کا پہلا حصہ Strider مشہور ناول دی لارڈ آف دی رنگز کے مرکزی کردار سے لیا گیا ہے۔

Load Next Story