دنیا کی پہلی اڑن کار ’’الیف ماڈل اے‘‘ کی پروڈکشن شروع
امریکی کمپنی کی یہ کار مسافروں کو ٹریفک سے بچا کر جلد منزل پہنچائے گی
امریکی کمپنی الیف ایروناٹکس نے اپنی فیکٹری میں پہلی الیکٹرک اڑن کار’’الیف ماڈل اے‘‘ کی پروڈکشن شروع کر دی ہے۔
یہ مسافروں کو ٹریفک ہجوم کے مسائل سے بچا کر جلد منزل تک پہنچائے گی۔
385کلو وزنی کار 117 کلومیٹر فی گھنٹہ رفتار سے اڑتے دو مسافروں کو 110 میل دور تک لے جا سکتی ہے۔
کار میں نصب آٹھ پروپلر اسے اڑاتے ہیں جبکہ زمین پر چلے تو 200 میل دور تک جاتی ہے۔
اس اڑن کار کی قیمت کافی زیادہ ہے، 2 لاکھ 35 ہزار پاؤنڈ پھر بھی کمپنی کو ساڑھے تین ہزار کاروں کے آرڈر موصول ہو چکے ہیں۔
کمپنی کے مطابق اگلے 6 ماہ میں امریکہ کی فضاؤں میں یہ کاریں جابجا اڑتی دکھائی دیں گی۔