ٹی20 ورلڈ کپ؛ قومی ٹیم کے حتمی اسکواڈ میں کون سے کھلاڑی جگہ نہیں بنا پائیں گے؟
ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026 کے لیے پاکستان کرکٹ ٹیم کے حتمی اسکواڈ کا اعلان ایک سے دو روز میں موقع ہے۔
سری لنکا کے ساتھ ٹی ٹوئنٹی سیریز کھیلنے کے بعد قومی ٹیم آج وطن واپس پہنچے گی جبکہ ہیڈ کوچ مائیک ہیسن سمیت غیر ملکی اسٹاف بھی لاہور آئے گا۔
کپتان سلمان آغا اور ہیڈ کوچ مائیک ہیسن کی مشاورت سے حتمی اسکواڈ کا انتخاب ہوگا۔
ذرائع کے مطابق عبدالصمد، وسیم جونیئر اور خواجہ نافع کو 15 رکنی اسکواڈ میں جگہ ملنا مشکل ہے جبکہ دورہ سری لنکا سے ڈراپ کیے جانے والے کرکٹرز ریزرو فہرست میں شامل ہوں گے۔
پی سی بی سربراہ محسن نقوی کی منظوری کے بعد ورلڈ کپ اسکواڈ کا اعلان ہوگا۔ میگا ایونٹ کی تیاریوں کے لیے تربیتی کیمپ 15 جنوری سے لگایا جائے گا۔