کراچی، شادی کی تقریب میں فائرنگ سے 5 افراد زخمی

ایک شخص گرفتار کر لیا گیا مرکزی ملزم فرار ہو گیا، پولیس

کراچی:

شہر قائد کے علاقے سکھن بھینس کالونی میں چھرے لگنے سے 5 افراد زخمی ہوگئے جنھیں رات گئے فوری طبی امداد کے لیے جناح اسپتال لیجایا گیا۔ 

اس حوالے سے ایس ایس پی ڈسٹرکٹ ملیر ڈاکٹر عبدالخالق پیرزادہ نے بتایا کہ شادی کی تقریب کے دوران ریپیٹر گن سے فائر ہوا تھا جس سے نکلنے والے چھرے کچھ افراد کے پیروں پر لگے ہیں جن کی حالت خطرے سے باہر بتائی جاتی ہے۔

تاہم پولیس نے موقع پر پہنچ کر بلال نامی شخص کو حراست میں لے لیا ہے جبکہ مرکزی ملزم کی تلاش میں پولیس چھاپے مار رہی ہے ۔

Load Next Story