آسٹریلیا کو بڑا دھچکا، معروف کھلاڑی کا انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان
آسٹریلیا کی ویمن کرکٹ ٹیم کی کپتان ایلیسا ہیلی نے بین الاقوامی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق ایلیسا ہیلی بھارت کے خلاف آئندہ ملٹی فارمیٹ سیریز کے بعد تمام فارمیٹس سے کنارہ کشی اختیار کر لیں گی۔
اس سیریز میں فروری اور مارچ کے دوران تین ون ڈے میچز اور ایک ٹیسٹ میچ شامل ہوگا۔
Alyssa Healy is set to retire from all cricket at the end of the summer: https://t.co/4j3HV50o2m pic.twitter.com/fwNF8S40ET
— cricket.com.au (@cricketcomau) January 12, 2026
ایلیسا ہیلی آسٹریلیا کی جانب سے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں سب سے زیادہ میچ کھیلنے والی دوسری خاتون کھلاڑی ہیں۔
انہوں نے اپنے طویل اور شاندار کیریئر میں وکٹ کیپر بیٹر کے طور پر ٹیم کو کئی تاریخی کامیابیاں دلوائیں اور عالمی سطح پر آسٹریلوی کرکٹ کا نام روشن کیا۔
Nobody did it like Alyssa Healy ❤️🥹 pic.twitter.com/wwvtxhIX6f
— Australian Women's Cricket Team 🏏 (@AusWomenCricket) January 13, 2026
میگ لیننگ کی ریٹائرمنٹ کے بعد ایلیسا ہیلی نے آسٹریلوی ٹیم کی قیادت سنبھالی تھی اور ان کی قیادت میں ٹیم نے اہم سیریز جیتیں۔
کرکٹ حلقوں میں ان کی ریٹائرمنٹ کو خواتین کرکٹ کے ایک سنہری دور کے اختتام کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔