اڈیالہ جیل میں عمران خان سے بشریٰ بی بی کی ملاقات کرادی گئی

بشریٰ بی بی اور بانی پی ٹی آئی کی ملاقات ہفتے میں ایک مرتبہ جیل رولز کے مطابق کرائی جاتی ہے، جیل ذرائع

فوٹو: فائل

راولپنڈی:

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی چیئرمین اور سابق وزیراعظم عمران خان سے اڈیالہ جیل میں قید ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی ملاقات کرادی گئی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق ذرائع نے بتایا کہ اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقات کے دن پر ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی ان سے ملاقات کرادی گئی۔

جیل ذرائع نے بتایا کہ بانی پی ٹی آئی اور بشری بی بی کی ملاقات آدھے گھنٹے تک جاری رہی اور دونوں کی ملاقات کانفرنس روم میں کرائی گئی۔

جیل ذرائع نے مزید بتایا کہ دونوں میاں بیوی آدھے گھنٹے تک ایک ساتھ رہے اور ہفتے میں ایک مرتبہ جیل میں بشریٰ بی بی اور بانی پی ٹی آئی کی ملاقات کرائی جاتی ہے اور دونوں میاں بیوی کی ملاقات جیل رولز کے مطابق کرائی جاتی ہے۔

Load Next Story