گولڈ کپ ہاکی آرمی کے تابڑ توڑ حملوں نے ریلویز کو بے بس کردیا
ٹیم 5-2 سے سرخرو، محمد سفیر نے دو بار گیند کو جال میں پہنچایا
واپڈا نے مضبوط پی آئی اے کو 4-1 سے مات دی، ایچ ای سی کیخلاف ایئرفورس کامیاب۔ فوٹو: فائل
ISLAMABAD:
آل پاکستان گولڈ کپ ہاکی ٹورنامنٹ میں آرمی کے پے در پے حملوں نے ریلویز کو پسپائی اختیار کرنے پر مجبور کردیا، ٹیم 5-2 سے کامیاب رہی، فاتح ٹیم کے محمد سفیر نے دو گول کیے۔
واپڈا نے مضبوط پی آئی اے کو 4-1 سے مات دی، ایئرفورس نے کمزور ایچ ای سی کو سخت مقابلے کے بعد 2-1 سے زیر کیا۔ تفصیلات کے مطابق جمعرات کو ریلویز کیخلاف آرمی کے کھلاڑیوں نے میچ کے آغاز سے ہی کنٹرول اپنے ہاتھوں میں لے لیا۔ دوسری طرف ناکام ٹیم کے دفاعی کھلاڑیوں اور فارورڈز کے مابین تال میل کی کمی دیکھنے کو ملی، پہلے کوارٹر میں آرمی نے کئی عمدہ مووز بنائیں لیکن گول نہ ہوسکا۔
دوسرے کوارٹر کے آغاز میں ہی ارشد کے پاس پر سفیر نے گیند کو جال میں پہنچا کر آرمی کی طرف سے پہلا گول کیا، 36ویں منٹ میں عبدالجبار نے انفرادی کوشش سے گول کرتے ہوئے مقابلہ 2-0 کردیا۔ تیسرے ہاف میں دونوں ٹیموں نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کیا، اس دوران آرمی نے صرف 9 منٹ کے دوران 3 گول داغے جبکہ ریلویز کے کھلاڑی بھی دو بار گیند کو جال کی راہ دکھانے میں کامیاب ہوئے۔ 52ویں منٹ میں آرمی کے مزمل حق نے پنالٹی کارنر کو کار آمد بناتے ہوئے آرمی کی برتری 3-0 کردی۔
صرف دو منٹ بعد حبیب الرحمان نے فیلڈ گول کرتے ہوئے برتری کو 4-0 کردیا، صرف ایک منٹ بعد علیم کے شاندار پاس کو گول پوسٹ میں پہنچا کر عدیل لطیف نے ریلویز کی جانب سے پہلا گول کیا، اس کے دو منٹ بعد اسی انداز میں عدیل لطیف نے ایک اور گول کرتے ہوئے مقابلہ 4-2 کردیا، کھیل ختم ہونے سے چند لمحات قبل سفیر نے دوسرا اور آرمی کا 5واں گول کیا۔ ایک اور میچ میں واپڈا نے پی آئی اے کی مضبوط ٹیم کو 4-1 سے مات دیدی۔
فاتح ٹیم کی جانب سے محمد سلمان نے تیسرے ہی منٹ میں گول داغتے ہوئے حریف کھلاڑیوں کو دبائو سے دوچار کردیا، 15ویں منٹ میں کپتان محمد عمران نے گول کرتے ہوئے ٹیم کی برتری دو گنا کردی، پانچ منٹ بعد محمد جعفر نے ڈی کے عین اوپر ملنے والے پاس پر زوردار ہٹ لگاتے ہوئے گیند کو جال میں پہنچا دیا، حریف گول کیپر کو ہلنے تک کا موقع نہ مل سکا۔ 34ویں منٹ میں محمداعجاز نے فیلڈ گول کرتے ہوئے مقابلہ 4-0 کردیا، جس کے بعد پی آئی اے کے کھلاڑیوں نے شکست کا مارجن کم کرنے کی بہت کوشش کی لیکن واپڈا کے دفاعی پلیئرز نے ان کی ایک نہ چلنے دی۔
کھیل کے اختتامی لمحات میں بلا آخر ابوبکر نے ملنے والے موقع کو کارآمد بناتے ہوئے پی آئی اے کی جانب سے واحد گول داغ ہی دیا۔ قبل ازیں کھیلے گئے پہلے میچ میں پاکستان ایئرفورس کی ٹیم نے کمزور ایچ ای سی پر سخت مقابلے کے بعد 2-1 سے غلبہ پایا، دونوں ٹیموں کی جانب سے کھیل کا انتہائی محتاط انداز میں آغاز کیا گیا، پہلے کوارٹر میں مقابلہ بغیر کسی گول کے برابر رہا، 42ویں منٹ میں ایچ ای سی نے کامران مسعود کے گول کی بدولت برتری حاصل کی۔
گول ہونے کی دیر تھی کہ ایئرفورس کے فارورڈز نے متواتر حملوں کا سلسلہ شروع کردیا، صرف 6 منٹ بعد ہی سعید شاہ نے مقابلہ ایک، ایک گول سے برابر کردیا۔ 54ویں منٹ میں انھوں نے ایک بار پھر گیند کو جال میں پہنچا دیا جس سے ایئرفورس کو ایک گول کی برتری حاصل ہوگئی، آخری 6 منٹ میں ٹیم نے مکمل طور پر دفاعی حکمت عملی اختیار کرتے ہوئے ایچ ای سی کے فارورڈز کو ڈی لائن سے دور ہی رہنے پر مجبور رکھا ۔ ٹورنامنٹ میں آج ایچ ای سی کی ٹیم ریلویز کے مقابل آئے گی۔ دوسرے میچ میں واپڈا اور نیشنل بینک کے مابین جوڑ پڑے گا، تیسرے مقابلے میں آرمی کا سامنا پی آئی اے سے ہوگا۔