ویرات کوہلی نے ون ڈے رینکنگ میں پھر پہلی پوزیشن حاصل کرلی
بھارتی لیجنڈ بلے باز ویرات کوہلی نے ون ڈے رینکنگ میں پھر پہلی پوزیشن حاصل کرلی۔
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کی جانب سے جاری کردہ نئی رینکنگ کے مطابق ویرات کوہلی نے اپنے ہم وطن روہت شرما سے پہلی پوزیشن چھین لی ہے۔
نیوزی لینڈ کے ڈیرل مچل بھی ایک درجہ ترقی سے دوسری پوزیشن پر آگئے ہیں جبکہ روہت شرما دو درجے تنزلی سے تیسری پوزیشن پر چلے گئے۔
پاکستان کے بابر اعظم کی چھٹی اور سلمان آغا کی سترہویں پوزیشن برقرار ہے۔
ون ڈے بالرز کی ٹاپ 10 فہرست میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی۔ راشد خان، جوفرا آرچر اور کلدیپ یادیو بدستور بالترتیب پہلی سے تیسری پوزیشن پر موجود ہیں۔
پاکستان کے ابرار احمد نویں اور حارث رؤف بائیسویں پوزیشن پر موجود ہیں۔
India's linchpin regains top spot after hitting a purple patch in ODIs 🔝
More on the latest ICC Men's rankings 👇https://t.co/IKDkNetwgG