گرین لینڈ پر امریکی کنٹرول کے سوا کچھ بھی قابلِ قبول نہیں؛ ٹرمپ

گرین لینڈ اب امریکا کے لیے قومی سلامتی کا معاملہ بن چکا ہے؛ صدر ٹرمپ

صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک بار پھر گرین لینڈ کو امریکا کا حصہ بنانے کے اپنے عزم کا کھل کر اظہار کیا ہے۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق صدر ٹرمپ نے کہا ہے کہ امریکا کو اپنی قومی سلامتی کے لیے گرین لینڈ کی اشد ضرورت ہے۔

انھوں نے مزید کہا کہ اسی لیے گرین لینڈ پر امریکی کنٹرول کے علاوہ کوئی بھی آپشن قابلِ قبول نہیں ہے۔

صدر ٹرمپ نے کہا کہ نیٹو کو گرین لینڈ کے معاملے میں امریکا کی قیادت کرنی چاہیے بصورت دیگر روس یا چین اس خطے میں اثر و رسوخ حاصل کر سکتے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ اگر گرین لینڈ امریکا کے ہاتھ میں ہو تو نیٹو کہیں زیادہ مضبوط اور مؤثر بن جاتا ہے۔

خیال رہے کہ صدر ٹرمپ کا یہ بیان ایسے وقت سامنے آیا ہے جب امریکی نائب صدر جے ڈی وینس ڈنمارک اور گرین لینڈ کے اعلیٰ حکام سے مذاکرات کی تیاری کر رہے ہیں۔

صدر ٹرمپ کے بیانات کے باوجود گرین لینڈ کی حکومت کا کہنا ہے کہ ہمارا ملک فروخت کے لیے نہیں ہے۔

فرانس کے وزیر خارجہ نے گرین لینڈ سے متعلق امریکی بیانات کو سخت تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے اسے “امریکی بلیک میلنگ” قرار دیا ہے۔

دیگر یورپی ممالک نے بھی گرین لینڈ سے متعلق صدر ٹرمپ کے بیانات کو شدید کڑی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کسی بھی ملک کی سالمیت کے تحفظ کو یقینی بنانے پر زور دیا ہے۔

 

 

Load Next Story